انٹرنیٹ پر مختلف ذہنی آزمائشیں لوگوں کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔ خاص طور پر ریاضی کی پہیلیاں صارفین کو کافی دیر تک سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک دلچسپ پہیلی میں چند تکونوں کے اندر مختلف نمبرز دیے گئے ہیں۔ آخری تکون کے درمیان موجود سوالیہ نشان نے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔
پہیلی میں پہلی تکون کے اوپر 6 لکھا ہے۔ درمیان میں 8 موجود ہے جبکہ نیچے بائیں اور دائیں جانب 2، 2 درج ہیں۔ دوسری تکون میں اوپر 7 ہے۔ اس کے نیچے 6، 5 اور 3 نمبرز دیے گئے ہیں۔ تیسری تکون میں اوپر 7، درمیان کے اطراف 6 اور 4 جبکہ نیچے 2 موجود ہے۔
آخری تکون میں اوپر 6 لکھا گیا ہے۔ نیچے بائیں جانب 5 اور دائیں جانب 3 موجود ہے۔ تاہم درمیان میں کوئی نمبر نہیں دیا گیا۔ وہاں سوالیہ نشان موجود ہے۔ یہی وہ نمبر ہے جسے حل کرنے کے لیے نمبروں کے درمیان موجود فارمولا سمجھنا ضروری ہے۔
اگر پہلی تکون کو غور سے دیکھا جائے تو اس کا جواب نکالنے کا طریقہ سامنے آجاتا ہے۔ اوپر موجود نمبر میں سے نیچے بائیں طرف موجود نمبر کو منفی کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد حاصل ہونے والے جواب کو نیچے دائیں طرف موجود نمبر سے ضرب دی جاتی ہے۔
پہلی تکون میں اوپر کا نمبر 6 ہے اور نیچے بائیں جانب 2 ہے۔ 6 میں سے 2 نکالنے پر 4 حاصل ہوتا ہے۔ اب 4 کو نیچے دائیں جانب موجود 2 سے ضرب دی جاتی ہے۔ اس طرح 8 حاصل ہوتا ہے، جو تکون کے درمیان میں موجود نمبر ہے۔
اسی اصول کو دوسری اور تیسری تکون پر بھی لاگو کیا جاسکتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہیلی میں نمبروں کو ایک خاص ترتیب کے تحت آپس میں جوڑا گیا ہے۔ اس فارمولا کی مدد سے آخری تکون کا گمشدہ نمبر بھی باآسانی نکالا جاسکتا ہے۔
آخری تکون میں اوپر 6 ہے جبکہ نیچے بائیں جانب 5 موجود ہے۔ پہلے 6 میں سے 5 منفی کریں تو جواب 1 آتا ہے۔ اب اس 1 کو نیچے دائیں جانب موجود 3 سے ضرب دیں۔ نتیجہ 3 بنتا ہے۔
اس طرح آخری تکون کے درمیان سوالیہ نشان کی جگہ 3 آئے گا۔ یہ پہیلی بظاہر مشکل نظر آتی ہے، لیکن نمبروں کے درمیان موجود ترتیب سمجھ میں آجائے تو جواب چند سیکنڈ میں نکالا جاسکتا ہے۔






