تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دلچسپ و عجیب

پاکستان میں سب سے زیادہ سیاح کہاں سے آئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں غیر ملکی سیاح

پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، جن کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران 43 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاح پاکستان پہنچے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا، جہاں وقفہ سوالات کے دوران وزارت بین الصوبائی رابطہ نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے اعداد و شمار ایوان میں پیش کیے۔

وزارت کے مطابق 2024 میں 21 لاکھ سے زائد جبکہ 2025 میں 22 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سیاح افغانستان سے پاکستان آئے، جن کی دو سالہ مجموعی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار سے زائد رہی۔ برطانیہ سے 10 لاکھ 17 ہزار سے زائد جبکہ امریکا سے 5 لاکھ سے زیادہ سیاح پاکستان پہنچے۔

افغانستان سے 2024 میں 6 لاکھ 41 ہزار 199 جبکہ 2025 میں 5 لاکھ 75 ہزار 674 سیاح آئے۔ برطانیہ سے 2024 میں 5 لاکھ 3 ہزار 409 اور 2025 میں 5 لاکھ 14 ہزار 412 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

امریکا سے 2024 میں 2 لاکھ 61 ہزار 282 اور 2025 میں 2 لاکھ 48 ہزار 665 سیاح پاکستان آئے۔ ایران سے دو برس کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی، جن میں 2024 کے 1 لاکھ 6 ہزار 835 اور 2025 کے 1 لاکھ 52 ہزار 885 سیاح شامل تھے۔

کینیڈا سے دو برس کے دوران 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد سیاح پاکستان آئے۔ ان میں 2024 میں 1 لاکھ 16 ہزار 529 اور 2025 میں 1 لاکھ 17 ہزار 600 افراد شامل تھے۔

چین سے 2024 میں 74 ہزار 93 اور 2025 میں 85 ہزار 575 سیاح پاکستان پہنچے۔ جرمنی سے 2024 میں 41 ہزار 389 اور 2025 میں 43 ہزار 97 جبکہ آسٹریلیا سے 2024 میں 59 ہزار 154 اور 2025 میں 58 ہزار 578 سیاح آئے۔

دیگر ممالک میں ملائیشیا سے 2024 میں 14 ہزار 187 اور 2025 میں 11 ہزار 626 جبکہ تھائی لینڈ سے بالترتیب 6 ہزار 762 اور 5 ہزار 694 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔