تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
کاروبار

پیٹرول پر 100 روپے ریلیف سے متعلق وزیراعظم نے ایک اور بڑا اعلان کردیا

پیٹرول ریلیف اسکیم پر آئی ایم ایف کے تحفظات

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم کے انتظامات میں حصہ لینے والی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کو تمغہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے دیگر ارکان کو شیلڈز بھی دی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعزازات کا مقصد پوری ٹیم کی محنت کو عوام کے سامنے سراہنا ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کے تعاون سے مل کر فیول سبسڈی کے اس اہم منصوبے پر کام کیا۔ اس اسکیم میں مختلف انتظامی مشکلات اور خطرات کا سامنا تھا، لیکن وفاق اور صوبوں نے مشترکہ کوششوں سے اسے آگے بڑھایا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی مسلسل محنت اب نتیجہ دے رہی ہے۔ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ کر ان کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومتوں کی مدد کے بغیر اس منصوبے کو کامیابی سے چلانا مشکل ہوتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد بھی اسی نوعیت کی ایک اسکیم متعارف کرائی گئی تھی۔ اس وقت صوبوں نے انتظامی اور مالی سطح پر بھرپور تعاون کیا تھا اور تقریباً 13 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے تھے۔ اس بار بھی خدشہ تھا کہ کہیں منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیدا نہ ہوجائیں، تاہم متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے یہ کام آگے بڑھا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ فیول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور 800 سی سی گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں سمیت مستحق افراد کو پیٹرول پر ماہانہ 2 ہزار روپے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ براہ راست اور بالواسطہ فوائد کو شامل کیا جائے تو اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً پانچ کروڑ افراد تک پہنچتی ہے۔

وزیراعظم نے اسکیم کے انتظامات میں تعاون کرنے والے وفاقی وزرا اور حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان میں نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ، ان کے سیکریٹری اور متعلقہ ٹیم کے علاوہ احسن اقبال، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، بلال کیانی اور مشرف رسول شامل ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ دیگر افراد کی کوششوں کو بھی سراہا۔