ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں روپے کمی 2100 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں 23 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 532 روپے ہوگئی۔






