وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس لے کر اپنی جیب میں ڈالنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں پیداواری شعبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، استعداد کا تخمینہ پیش کرنے والی ٹیم کی پذیرائی کی گئی۔
دوران اجلاس وزیر اعظم نے پیداواری سیکٹر میں سیلز ٹیکس کیلئے نگرانی رواں برس مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ فیس لیس نظام کے تحت پیداوار کی نگرانی مؤثر بنائی جارہی ہے، خودکار نگرانی کیلئے کیمرے نصب کرنے میں رکاوٹیں دور کی جائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس لے کر اپنی جیب میں ڈالنے والے رعایت کے مستحق نہیں، ٹیکس کی مکمل استعداد حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔






