تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
کاروبار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی

کراچی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلی کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں پر پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔