تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
کاروبار

بینک آف پنجاب کی قیادت میں اسلام آباد کے نووا کیئر ہسپتال کے لیے 17 ارب روپے کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ سہولت کی تشکیل

اسلام آباد میں 250 بستروں پر مشتمل تیسرے درجے کے علاج کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے فنانسنگ، پاکستان میں صحت کے شعبے کے منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے ایک نئی مثال

بینک آف پنجاب نے نووا کیئر ہاسپٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے لیے 17 ارب روپے کی سنڈیکیٹڈ اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ سہولت کی مالی تکمیل (Financial Close) کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ دستخطی تقریب میں منصوبے کے اسپانسرز، انتظامیہ اور شریک مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔

یہ فنانسنگ اسلام آباد میں 250 بستروں پر مشتمل تیسرے درجے کے علاج کے ہسپتال اور اس سے منسلک ایک فیڈر کلینک کی تعمیر کے لیے فراہم کی جائے گی۔ نووا کیئر ہاسپٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان کا پہلا اور واحد ہسپتال ہے جسے امپیریل کالج ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ سے وابستگی حاصل ہے۔ منصوبے میں اسپانسرز کی جانب سے 11.5 ارب روپے کی ایکویٹی سرمایہ کاری کے ساتھ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 28.5 ارب روپے ہے۔

یہ پاکستان میں کسی نئے سرے سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کے لیے سنڈیکیٹڈ اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت فراہم کی جانے والی پہلی سہولت ہے، جو صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے طویل مدتی مالی وسائل کی فراہمی میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔

بینک آف پنجاب نے اس سہولت کی تشکیل اور انتظام میں انٹر کریڈیٹر ایجنٹ کا کردار ادا کیا، جبکہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر جوائنٹ مینڈیٹڈ لیڈ ایڈوائزر اینڈ ارینجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے شریک ارینجر کی حیثیت سے حصہ لیا، جبکہ پیئر انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے سنڈیکیٹ کے مالیاتی اداروں کے طور پر فنانسنگ میں شرکت کی۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے 5.8 ارب روپے کی فنانسنگ کا عزم پاکستان کے شعبۂ صحت کے لیے اس منصوبے کی اہمیت پر بینک کے اعتماد کا مظہر ہے۔

نووا کیئر ہاسپٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مسٹر ہانس کیڈزیئرسکی نے تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے نووا کیئر کے وژن کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور ہمدردی نووا کیئر کے مشن کا بنیادی حصہ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب ظفر مسعود نے کہا:

”صحت کی اہمیت ہم سب کی زندگیوں سے جڑی ہے۔ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر ہم میں سے ہر شخص نے اپنے یا اپنے کسی عزیز کے علاج کے لیے طبی سہولت کی ضرورت محسوس کی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ایک معیاری ہسپتال اور ماہر ڈاکٹر کس طرح زندگی میں فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نووا کیئر ہمارے لیے محض ایک فنانسنگ ٹرانزیکشن سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ اُن لوگوں کی دیکھ بھال، عزتِ نفس اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری ہے جنہیں یہ ہسپتال طبی سہولیات فراہم کرے گا۔“

فنانسنگ کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

”اس منصوبے کو مالی تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسپانسرز کے پختہ عزم اور تمام چھ شریک مالیاتی اداروں کے درمیان قریبی تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ہم نے مل کر فنانسنگ کا ایسا نظام وضع کیا ہے جس سے امید ہے کہ پاکستان میں مستقبل کے صحت کے منصوبوں کے لیے طویل مدتی سرمایہ حاصل کرنا آسان ہوگا۔ اگر ہمارے اس اقدام کی بدولت مستقبل میں کسی دوسرے ہسپتال کے لیے فنانسنگ کا حصول آسان ہو جاتا ہے تو یہی ہماری ایک دیرپا کامیابی ہوگی۔“

جناب ظفر مسعود نے نووا کیئر کے اسپانسرز، بورڈ اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور شریک مالیاتی اداروں، مشیروں، قانونی معاونین اور بینک آف پنجاب کی انویسٹمنٹ بینکنگ اور پراجیکٹ فنانس ٹیموں کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا:

”مالی تکمیل ایک اہم سنگِ میل ہے، لیکن اصل کامیابی اُس دن ہوگی جب یہ ہسپتال اپنے دروازے مریضوں کے لیے کھولے گا۔ ہم تعمیر اور عملی آغاز کے مراحل میں نووا کیئر کی معاونت جاری رکھنے کے منتظر ہیں، تاکہ یہ خواب حقیقت کا روپ دھارے اور لوگوں کے لیے شفا اور امید کا مرکز بن سکے۔“

یہ منصوبہ بینک آف پنجاب کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کی مالی معاونت جاری رکھے جو بنیادی سہولیات کے نظام کو مضبوط بنانے اور ملک کے لیے دیرپا معاشی اور سماجی فوائد پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں۔