تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
کاروبار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3,600 روپے سستا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونا 3,086 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے پر آگیا۔

اس سے ایک روز قبل پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار رہا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 36 ڈالر گر کر 4,129 ڈالر ہوگئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سامنے آیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 6,234 روپے پر برقرار رہی۔