پاکستان میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے ہوگئی۔
ایک روز قبل منگل کو بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 3,600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے پر آگیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 4,120 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب بدھ کے روز چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 27 روپے کمی کے بعد 6,207 روپے ہوگئی۔






