کوئٹہ کے ایسٹرن بائی پاس انڈسٹریل زون میں بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل اسٹیل ملز نے کام کا آغاز کر دیا، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
کوئٹہ میں صوبے کی پہلی ڈیجیٹل اسٹیل ملز نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ کوئٹہ کے ایسٹرن بائی پاس انڈسٹریل زون میں اس وقت تقریباً 300 مختلف اشیاء تیار کرنے والی صنعتیں قائم ہیں۔
اس جدید صنعتی زون میں قائم کی گئی اسٹیل ملز میں خودکار نظام کے تحت یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس جدید ڈیجیٹل پلانٹ میں عالمی معیار کے مطابق 60 گریڈ کا اعلیٰ معیار کا سریا تیار کیا جا رہا ہے۔
اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین اللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث مقامی سطح پر ایسی ملز کی موجودگی بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی۔
اس جدید اسٹیل یونٹ کے قیام سے بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے کثیر نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔






