تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
کاروبار

او جی ڈی سی نے خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1 سے یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 200 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع

اسلام آباد :آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لنے سندھ کے ضلع خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی ہے، جس سے ملکی توانائی سپلائی میں اضافے کی توقع ہے۔

او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 200 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہو رہا ہے، جبکہ پیداوار مستحکم ہونے کے ساتھ گیس کی فراہمی میں مزید اضافے کی امید ہے۔ کنویں سے حاصل ہونے والی گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کو فعال بنانے کے لیے او جی ڈی سی ایل نے کنویں کو سنجھورو گیس پروسیسنگ پلانٹ سے منسلک کرنے کی غرض سے 28 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی۔ منصوبے میں او جی ڈی سی کا 77.5 فیصد جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا 22.5 فیصد حصہ ہے۔

بترسِم ایسٹ-1 سے پیداوار کا آغاز او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ملکی تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے اور مقامی وسائل کو جلد قومی توانائی نظام کا حصہ بنانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد حیات لک اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ظفر مسعود کی قیادت میں پیداواری منصوبوں کو تیز کرنے اور نئی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے اقدامات کو اس پیش رفت میں اہمیت حاصل ہے۔

مقامی گیس کی اضافی فراہمی سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق کنویں کی پیداوار مستحکم ہونے کے بعد گیس کی فراہمی مزید بڑھنے کی توقع ہے۔