وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں، عالمی معیشت بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہے، عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ چیلنجز کے باوجو معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، معاشی ترقی کے عمل میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، عالمی سرمایہ کار پاکستان کے علاوہ دیگر منڈیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی ہے۔






