تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
تعلیم

ای بائیک اسکیم سے متعلق میٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب حکومت نے میٹرک کے طلبہ و طالبات کو ای بائیکس فراہم کرنے کے منصوبے پر عملی پیش رفت شروع کردی ہے۔

 حکومت کی جانب سے ای بائیک اسکیم کیلئے جمع کرائی گئی درخواستوں کی جانچ اور تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے صوبے کے مختلف اضلاع میں زیر تعلیم بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ای بائیک اسکیم کیلئے درخواست دینے والے طلبہ کا ریکارڈ متعلقہ اسکولوں کے سربراہان کو بھیج دیا ہے۔ اسکول ہیڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کا ریکارڈ فوری طور پر چیک کریں اور فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کریں۔

محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہان کو ڈیٹا کی تصدیق مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسکولوں کو کہا گیا ہے کہ طلبہ کے ریکارڈ کی جانچ کے بعد تصدیق شدہ معلومات محکمہ اسکول ایجوکیشن کو دوبارہ بھجوائی جائیں۔

حکام کے مطابق اسکول سربراہان کو اس کام کیلئے صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس دوران طلبہ کی عمر، جماعت اور دیگر متعلقہ معلومات کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ تصدیق کے بعد اہل طلبہ کا ڈیٹا اگلے مرحلے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

16 سے 18 سال کے طلبہ اہل ہوں گے

ای بائیک اسکیم کیلئے عمر کی حد بھی واضح کردی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات اس منصوبے کیلئے اہل ہوں گے۔ اس میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ شامل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صرف ان طلبہ کو ای بائیکس فراہم کی جائیں گی جن کا ریکارڈ اسکول کی سطح پر مکمل طور پر تصدیق شدہ ہوگا۔ اس مقصد کیلئے اسکولوں سے موصول ہونے والی معلومات کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں سے بڑی تعداد میں طلبہ نے ای بائیک اسکیم کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ درخواستوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث تصدیقی عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس عمل میں اسکول سربراہان کا کردار اہم ہوگا۔ انہیں اپنے اسکول میں زیر تعلیم درخواست گزار طلبہ کا ریکارڈ دیکھنا ہوگا۔ اس کے بعد درست معلومات کی تصدیق کرکے رپورٹ محکمہ تعلیم کو واپس بھیجنی ہوگی۔

تصدیق کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا

محکمہ تعلیم کی جانب سے طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد اہل امیدواروں کی فہرست تیار کی جائے گی۔ اسی تصدیق شدہ ریکارڈ کی بنیاد پر ای بائیکس کی فراہمی کا اگلا مرحلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی اس اسکیم کا مقصد طلبہ کیلئے آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔ خاص طور پر ایسے نوجوان جو تعلیم کیلئے روزانہ گھر سے اسکول یا دیگر تعلیمی سرگرمیوں کیلئے سفر کرتے ہیں، ان کیلئے ای بائیک سہولت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔