تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
انٹرٹینمنٹ

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ، معاملہ فیملی کورٹ پہنچ گیا

رجب بٹ ایمان فاطمہ تنازع

لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آگیا ہے، ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپنے اور بیٹے کے لیے نان نفقے کا مطالبہ کردیا۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق ایمان فاطمہ کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے میں مالی معاونت کی استدعا کی گئی ہے۔ معاملہ عدالت پہنچنے کے بعد دونوں کے درمیان جاری ازدواجی اختلاف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی تھیں۔

ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث دونوں کو تاحال قانونی طور پر میاں بیوی تصور کیا جارہا ہے۔

اب نان نفقے کا معاملہ فیملی کورٹ میں پہنچنے کے بعد اس تنازع نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک مرتبہ پھر رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی نجی زندگی کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔