لاہور: اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی تشہیر کے لیے اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں، جہاں ان کے لباس اور ظاہری انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
حریم فاروق نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہن رکھی تھی۔ یونیورسٹی میں فلم کی پروموشن کے دوران ان کے لباس پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں۔
View this post on Instagram
کئی صارفین نے لباس کو یونیورسٹی جیسے تعلیمی ماحول کے لیے ناموزوں قرار دیا، جبکہ بعض افراد نے اداکارہ کے لباس کے اسٹائل اور فٹنگ پر بھی تبصرے کیے۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف تقریبات اور مقامات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لباس کا انتخاب کرنا چاہیے۔
تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بعض تبصروں میں حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جو لباس یا فیشن پر رائے دینے کے بجائے باڈی شیمنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔
اداکارہ کی یونیورسٹی آمد اور فلم کی تشہیری سرگرمی کے بعد ان کے لباس سے متعلق بحث سوشل میڈیا پر جاری رہی، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا گیا۔






