تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
انٹرٹینمنٹ

میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستانیوں کے حق میں بول پڑے، بیان سوشل میڈیا پر وائرل

میکا سنگھ پاکستان بیان

ممبئی: بھارتی گلوکار میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستانی عوام کے حوالے سے مثبت گفتگو کرنے پر توجہ کا مرکز بن گئے، ان کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

میکا سنگھ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں موسیقی اور سرحد پار اپنے مداحوں سمیت پاکستان اور پاکستانی عوام سے متعلق بھی گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران بھارتی گلوکار نے پاکستان کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برا نہیں ہے اور پاکستانی لوگ بھی برے نہیں ہیں۔

میکا سنگھ نے مذہب کے حوالے سے اپنے تجربے اور مشاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان کے مسلمانوں کو برا کیوں سمجھا جاتا ہے، جبکہ دبئی کے مسلمانوں کو اچھا تصور کیا جاتا ہے۔

ان کے یہ ریمارکس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، جبکہ انٹرویو کے مختصر کلپس بھی مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہے ہیں۔

میکا سنگھ اس سے قبل بھی پاکستان اور پاکستانی مداحوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں، جس کے باعث ان کے بیانات دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔