تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

نانا پاٹیکر انتقال

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں اچانک شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد طبی عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی ٹیم جب اداکار کے فلیٹ پہنچی تو نانا پاٹیکر بے ہوش تھے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر اداکار کی موت کی تصدیق کی۔

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ہندی و مراٹھی سنیما کے باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ اپنی منفرد اداکاری، مکالموں کی ادائیگی اور یادگار کرداروں کے باعث انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

نانا پاٹیکر کا فلمی سفر

نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی دہائیوں تک بھارتی سنیما میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے سنجیدہ، ایکشن اور مزاحیہ سمیت مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے۔

ان کی نمایاں فلموں میں ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ شامل ہیں۔

نانا پاٹیکر کی اداکاری کو ہندی اور مراٹھی فلموں میں خاص طور پر سراہا گیا اور وہ اپنے منفرد انداز کے باعث بھارتی سنیما میں ایک الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔