تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
انٹرٹینمنٹ

اداکار عامر خان کے نئے لک نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنے نئے لک کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

61 سالہ اداکار کی سفید بالوں اور قدرتی انداز میں سامنے آنے والی تصاویر نے مداحوں کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پرانی فلموں اور جوانی کے دنوں کی یاد بھی تازہ کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عامر خان سفید بالوں اور چہرے پر عمر کے قدرتی آثار کے ساتھ نظر آئے۔ ان کے اس انداز نے مداحوں کے درمیان مختلف تبصروں کو جنم دیا، تاہم بڑی تعداد میں صارفین نے اداکار کے نیچرل لک کو پسند کیا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ سفید بال، جھریاں اور چہرے میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیاں عمر بڑھنے کا فطری عمل ہیں، اس لیے کسی بھی شخص کو اپنی عمر کے قدرتی اثرات کے باعث تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Buzzzooka Scrolls (@buzzzookascrolls)

عامر خان کو بالی ووڈ میں اپنی فلموں کے کرداروں کے لیے ظاہری شکل اور وزن میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا قدرتی اور عمر کے مطابق نیا انداز مداحوں کے لیے خاص توجہ کا باعث بنا۔

سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کے نئے لک کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات بھی عام لوگوں کی طرح عمر کے مختلف مراحل سے گزرتی ہیں اور انہیں اپنی قدرتی شخصیت کے ساتھ نظر آنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

عامر خان کے سفید بالوں والا یہ انداز جہاں مداحوں کو ان کے ماضی کے مقبول کرداروں کی یاد دلا رہا ہے، وہیں اس نے عمر بڑھنے کے قدرتی عمل کو قبول کرنے کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر ایک مثبت گفتگو کو جنم دیا ہے۔