تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
انٹرٹینمنٹ

نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا انکشاف

نانا پاٹیکر انتقال سے قبل پیغام

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق اداکار نے طبیعت خراب ہونے پر رات گئے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا۔

ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے رات تقریباً ڈھائی بجے اپنے دوست کو طبیعت خراب ہونے سے متعلق پیغام کیا، تاہم رات کا وقت ہونے کے باعث دوست فوری طور پر یہ پیغام نہیں دیکھ سکے۔

ان کے مطابق دوست صبح تقریباً 4 بجے نانا پاٹیکر کے گھر پہنچے تو اداکار کی حالت تشویشناک تھی۔ انہیں شدید پسینہ آرہا تھا اور وہ بتدریج بے ہوش ہورہے تھے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر کو صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے فوری طور پر ان کی جان بچانے کی کوشش شروع کردی۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک نانا پاٹیکر کو طبی امداد فراہم کی، تاہم ان کی حالت میں بہتری نہ آسکی اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم اور طبی رپورٹس کے بعد موت کی وجہ کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

نانا پاٹیکر بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری اور مختلف نوعیت کے کرداروں کے ذریعے فلمی دنیا میں نمایاں مقام بنایا۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور فلمی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔