تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ نے بچے کے خرچے اور جہیز کی واپسی کا دعویٰ دائر کر دیا

یوٹیوبر رجب بٹ

یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ نے بچے کے ماہانہ خرچے اور سامانِ جہیز کی واپسی کے لیے لاہور کی گارڈین کورٹ میں دعویٰ دائر کر دیا۔

لاہور کی فیملی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ان کی اہلیہ نے بچے کے نان نفقہ اور سامانِ جہیز کی واپسی کے لیے باضابطہ قانونی دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے محض چند ماہ بعد ہی انہیں زبردستی گھر سے بے دخل کر دیا تھا۔ خاتون کے مطابق ان کا ایک بیٹا کیوان ہے، جس کا نان و نفقہ اور تمام تر اخراجات رجب بٹ نے آج تک ادا نہیں کیے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یوٹیوبر رجب بٹ کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے میں ہے، لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ بچے کا ماہانہ خرچہ مقرر کرے اور سامانِ جہیز کی واپسی کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد رجب بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقررہ تاریخ پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔