پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مختلف طبی مصنوعات کے مخصوص بیچز کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے ان کی فروخت روکنے اور مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اگر کسی ہول سیلر، ریٹیلر یا ڈسٹری بیوٹر کے پاس الرٹ میں شامل مصنوعات موجود ہیں تو ان کی ڈسپنسیشن فوری طور پر روکنا ہوگی۔
متعلقہ کاروباری اداروں کو اپنی موجودہ انوینٹری اور ان مصنوعات کے استعمال یا کھپت کا ریکارڈ متعلقہ علاقے کے ڈرگ انسپکٹرز کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے متعلقہ ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو کہا ہے کہ ان کے پاس موجود مخصوص بیچز کو مزید فروخت یا استعمال کے لیے جاری کرنے کے بجائے واپس کردیا جائے۔
ادارے کی جانب سے جاری الرٹ کا مقصد مارکیٹ میں موجود ان مخصوص مصنوعات کے بیچز کو گردش سے نکالنا اور ان کے استعمال سے پیدا ہونے والے ممکنہ صحت کے خدشات کو کم کرنا ہے۔
عوام اور مریضوں کے لیے بھی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ الرٹ میں شامل مصنوعات کا استعمال فوری طور پر روک دیں کیونکہ ان کے استعمال سے صحت کے لیے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
اتھارٹی نے متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی موجودہ اسٹاک پوزیشن سے ڈرگ انسپکٹرز کو آگاہ کریں اور واپسی کے عمل میں مکمل تعاون کریں۔






