تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
صحت

روزانہ اخروٹ کھانے سے مزاج پر مثبت اثرات، تحقیق میں اہم بات سامنے آگئی

اخروٹ کو پہلے ہی صحت بخش غذا کا حصہ سمجھا جاتا ہے، تاہم ایک تحقیق میں اس گری کے روزانہ استعمال اور مزاج میں بہتری کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔

جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع تحقیق میں یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ روزانہ اخروٹ کھانے سے انسانی مزاج اور جسم میں سیروٹونن میٹابولزم پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔

تحقیق میں 31 افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو رات کے کھانے کے ساتھ روزانہ 40 گرام اخروٹ استعمال کرنے کو کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو اس عرصے میں اخروٹ سے دور رکھا گیا۔

مطالعے کے مختلف مراحل میں دونوں گروپس کے درمیان اخروٹ کے استعمال اور عدم استعمال کا تبادلہ بھی کیا گیا، جبکہ مجموعی مشاہداتی مدت 18 ہفتوں تک جاری رہی۔

تحقیق کے دوران شرکا کی غذا میں پھل، سبزیاں، سالم اجناس، مچھلی اور زیتون کے تیل کو بھی شامل رکھا گیا۔ شرکا کے مزاج اور تناؤ کا جائزہ سوالناموں کے ذریعے لیا گیا جبکہ پیشاب کے نمونوں کا تجزیہ کرکے جسم میں ہونے والی حیاتیاتی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نتائج میں اخروٹ استعمال کرنے والے افراد کے مزاج میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی۔ تاہم غصے اور تھکاوٹ جیسے عوامل میں نمایاں کمی سامنے نہیں آئی۔

محققین کے مطابق اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، پولی فینولز اور دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم میں مختلف حیاتیاتی عمل پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ ان اجزا اور آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے درمیان تعامل بھی مزاج سے متعلق بعض کیمیائی عمل میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج حوصلہ افزا ضرور ہیں، تاہم محققین نے اس مطالعے کی محدود نوعیت کو بھی تسلیم کیا اور اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔