تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج جہنم واصل، 2 زخمی

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت سے متعلق حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے ٹھکانوں کی مسلسل نگرانی کی اور ان کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے بعد فیصلہ کن کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کا مقصد دہشت گرد عناصر کے منظم ٹھکانوں اور ان کی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مشتبہ سرگرمیوں اور دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کیا جاسکے۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا تاکہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔