تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

حضرت کلو بابا سرکارؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات جاری، زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت

مانسر شریف (نمائندہ خصوصی) حضرت کلو بابا سرکارؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات مانسر شریف، ضلع اٹک میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ عرس کی تقریبات کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔عرس کے پہلے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی، وزیر مملکت دانیال چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض، خادم درگاہ حضرت بری امام سرکارؒ و حضرت کلو بابا سرکارؒ راجہ سرفراز اکرم، ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ، محسن بیگ، راجہ امتیاز جنجوعہ، راجہ سہیل یوسف، ملک امین، نعیم اعظم خان، فیصل خان آف گولڑہ، ڈاکٹر آصف جنجوعہ، راجہ شہزاد جنجوعہ، راجہ ایاز جنجوعہ، سید اسرار حسین شاہ بخاری اور چوہدری منظور سمیت دیگر شخصیات نے مزار شریف پر حاضری دی۔اس موقع پر معزز شخصیات نے مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔عرس کی تقریبات کے دوران مزار شریف پر روحانی محافل،حمد و نعت و محفل سماع، ذکر و اذکار اور دیگر مذہبی پروگرامزسمیت نیزہ بازی کے مقابلے بھی جاری ہیں، محفل حمد و نعت میں ملک معروف نعت خواح حضرات الحاج تسلیم احمد صابری،الحاج شہباز قمرصابری، الحاج عبدالرزاق جامی،محمد عامر فیاضی،محمود الحسن اشرفی،محمد خاور نقشبندی،محمد بلال حیدر، محمد رضوان خالداور قاری سید مزمل ہاشمی سمیت دیگر نے اپنے فن سے محفل میں چار چاند لگا دیئے، عرس کے دوران زائرین کی سہولت کیلئےسکیورٹی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔