تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں مجموعی طور پر 18 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

یہ کارروائی عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور ان کی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گرد عناصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملک میں پائیدار امن اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔