تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

نمائش چورنگی پر بس اسٹاپ کیوں نہیں؟ روزانہ بڑی تعداد میں مسافر دھوپ اور ٹریفک میں کھڑے رہنے پر مجبور

نمائش چورنگی بس اسٹاپ

کراچی: شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر روزانہ لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں، تاہم اہم شاہراہوں اور مصروف مقامات پر مسافروں کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان آج بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

نمائش چورنگی کراچی کا ایک اہم اور مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے شہری پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ سرکاری ٹرانسپورٹ روٹس میں بھی نمائش چورنگی کو اہم مقام حاصل ہے، جبکہ مختلف بس سروسز کے روٹس یہاں سے گزرتے ہیں۔

مسافروں کے مطابق بس کے انتظار کے دوران انہیں سڑک کے کنارے کھڑے رہنا پڑتا ہے، جہاں انتظار کے لیے مناسب سایہ، بیٹھنے کی جگہ اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہوتیں۔

شدید گرمی اور تیز دھوپ میں خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت دیگر مسافروں کو بھی کھلے آسمان تلے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرنا پڑتا ہے، جس سے روزمرہ سفر مزید مشکل ہوجاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام صرف بسوں کی فراہمی تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ مسافروں کے لیے محفوظ اور آرام دہ انتظار گاہیں بھی ضروری ہیں۔

نمائش چورنگی کی اہمیت اس بات سے بھی واضح ہوتی ہے کہ کراچی کے مختلف ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے روٹس اس مقام سے منسلک ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے میں بھی نمائش کو اہم اسٹیشن کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ یلو لائن کا مجوزہ بی آر ٹی کوریڈور بھی نمائش چورنگی تک پہنچتا ہے۔

شہریوں نے میئر کراچی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نمائش چورنگی پر مسافروں کے لیے باقاعدہ اور محفوظ بس اسٹاپ کی سہولت فراہم کی جائے، جہاں سایہ دار بیٹھنے کی جگہ، مناسب انتظار گاہ اور دیگر ضروری بنیادی سہولیات موجود ہوں۔

شہریوں کے مطابق ایسے اقدامات سے نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو سہولت ملے گی بلکہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو بھی بس کے انتظار کے دوران درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔