بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو راولپنڈی میں پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ دن تھا۔ قاسم زمان بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے وہاں پہنچے۔ تاہم انہیں جیل جانے سے قبل ہی گورکھپور ناکے کے مقام سے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
قاسم زمان کو بعد ازاں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔ ان کی تحویل میں لیے جانے کی مزید وجوہات کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس کی جانب سے بھی اس معاملے پر تفصیلی مؤقف سامنے آنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔






