تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

ایک گروہ کو پاکستان کی ترقی سے تکلیف ہوتی ہے، عظمیٰ بخاری

مریم نواز کی ہاؤسنگ اسکیم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہاؤسنگ اسکیم ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کو عالمی اعزاز ملنے پر صوبائی وزرا عظمیٰ بخاری اور بلال یاسین نے اسے پنجاب اور پاکستان کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کی جانب سے اسکرول آف آنر ایوارڈ دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی خدمات کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ کے لیے منتخب پانچ منصوبوں میں پنجاب کا ’اپنی چھت اپنا گھر‘ منصوبہ پہلے نمبر پر رہا، جو صوبے کے لیے اہم اعزاز ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ کم آمدن والے خاندانوں کو اپنے گھر کی تعمیر کے لیے بلا سود قرض فراہم کرکے انہیں مستقل رہائش کی سہولت دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

2 لاکھ 30 ہزار افراد کو چھت فراہم کرنے کا دعویٰ

عظمیٰ بخاری کے مطابق ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو چھت فراہم کی جا چکی ہے۔ منصوبے کا آغاز 2024 میں کیا گیا تھا اور پنجاب حکومت نے آئندہ پانچ سال میں 10 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سے 10 مرلہ تک کا پلاٹ رکھنے والے افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے بلا سود قرض فراہم کیا جا رہا ہے، جس کی واپسی نو سال میں کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق پروگرام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے اور اس کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔

عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی پر تنقید

وزیر اطلاعات پنجاب نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا گروہ موجود ہے جسے ملک میں ہونے والی ہر اچھی خبر سے تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ خیبرپختونخوا میں 13 سال کے دوران کم آمدن والے افراد کے لیے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ جیسا منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدے کیے گئے تھے، تاہم یہ وعدے عملی شکل اختیار نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے موجودہ ہاؤسنگ ماڈل اور سابق حکومت کے منصوبے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام میں قرض پر سود صوبائی حکومت ادا کر رہی ہے، جبکہ سابق ہاؤسنگ منصوبے میں سود کی ادائیگی شہریوں کے ذمے تھی۔

بلال یاسین نے منصوبے کی تفصیلات بتادیں

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ عالمی ایوارڈ صرف وزیراعلیٰ مریم نواز کا نہیں بلکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا اعزاز ہے۔ ان کے مطابق تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کو سب سے زیادہ پذیرائی ملی اور ’اپنی چھت اپنا گھر‘ دنیا میں تیزی سے آگے بڑھنے والے منصوبوں میں شامل ہے۔

بلال یاسین نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 2 لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو رقوم فراہم کی جا چکی ہیں، جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار خاندان اپنے گھروں میں رہنا شروع کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک 278 ارب روپے عام آدمی میں تقسیم کیے جا چکے ہیں اور یہ تمام رقم سود سے پاک ہے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے ہاؤسنگ کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے اور کم آمدن والے خاندانوں کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف دو سال کی مدت میں اس بڑے پیمانے تک پہنچا ہے۔ بلال یاسین کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں ایک گھر بھی مکمل نہیں ہوا، جبکہ موجودہ حکومت کو سیاسی نعروں کے بجائے عوامی خدمت کے عملی منصوبوں پر عالمی سطح پر اعزاز مل رہا ہے۔