تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

4 کمانڈروں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 خارجی جہنم واصل کر دیے گئے۔

ہلاک ہونے والے اہم دہشت گرد کمانڈروں میں خالد رضا، کامران، موسیٰ اور مفتوم شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ متعدد ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

اس کامیاب کارروائی پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کمانڈروں سمیت 9 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور بہترین انٹیلی جنس کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گردوں کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو مکمل طور پر ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی کو فتنہ الخوارج کے وجود سے پاک کرنے تک ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔