ضلع کرک کے علاقہ نیو کڑپہ میں فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے ایس ای او اور گن مین شہید ہو گئے۔
ضلع کرک کے علاقہ نیو کڑپہ کے مقام پر تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس پارٹی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جو کہ کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب معمول کے گشت کے دوران پیش آئی۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے ایس ای او داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بے گناہ راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان اضافی نفری کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے ملزمان اور دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔






