تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

تمام وفاقی وزارتیں قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائیں، وزیراعظم

قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے تحت بروقت ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ اور اس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ تمام وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کو قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کے لیے فوری اور بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت قائم ہونے والا قومی سطح کا مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہریوں کو سہولیات پہنچانے میں سب سے زیادہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزارتوں کی ذمہ داریاں، کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا کی مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فراہمی دراصل حکومتی نظام کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا اصل مقصد قومی سطح پر تمام شہریوں کے لیے موثر اور باسہولت خدمات کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ تمام شعبوں اور حکومتی اداروں کے کارآمد ڈیٹا کی ایک جگہ دستیابی ملکی معاشی ترقی میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستحق طبقے کے لیے فیول سبسڈی اسکیم پر کامیاب عمل درامد میں اداروں کے مابین اعداد و شمار کی شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا اور وزارتوں کی کارکردگی کی ڈیجیٹائزیشن کرپشن اور ادارہ جاتی بدنظمی کے سد باب کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی سطح پر صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یونیورسل میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے قابل تعریف اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ ملک بھر میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈ کا نفاذ بھی انتہائی لائق تحسین ہے۔