تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پیشکش تحریک انصاف تک پہنچا دی، پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس طلب

مولانا فضل الرحمان

حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے رابطہ کر کے حکومتی پیشکش پہنچا دی، جس پر تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

حکومتی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مولانا فضل الرحمان نے اس معاملے میں متحرک ہو کر حکومتی پیشکش تحریک انصاف تک پہنچا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت کی طرف سے رانا ثناء اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران مولانا نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی بجائے تمام معاملات افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، جس پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو اس میں اپنا مصالحتی کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کے اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد تحریک انصاف نے فوری طور پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جو اس وقت زوم پر جاری ہے اور اس میں تحریک انصاف کی تمام مرکزی قیادت شریک ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل اور حکومتی پیشکش پر غور کیا جا سکے۔