تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، اسحاق ڈار

افغانستان اپنی سرزمین

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان سرزمین سے دہشت گردی ہو رہی ہے، افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے سختی سے روکنا چاہیے۔

اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد پروٹوکول اور مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔

اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغان سرزمین سے دہشت گردی ہو رہی ہے، اس لیے افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے سختی سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے اور خطے کی موجودہ حساس صورتحال کے پیش نظر سفارت کاری کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں کیونکہ پاکستان اور بحرین دونوں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید عملی شکل دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے۔

بحرینی وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو انتہائی قابل تحسین قرار دیا اور سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔