تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

سہیل آفریدی کو صوبے کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی کو ماضی جیسے حالات پیدا نہیں کرنے دیں گے، امیر مقام

پی ٹی آئی

امیر مقام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں جو حالات پیدا کیے گئے تھے، اب حکومت کسی کو بھی ویسے حالات دوبارہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بنیادی مسئلہ گورننس کا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں لگاتار 13 سال سے حکومت کر رہی ہے لیکن اس طویل عرصے کے باوجود صوبائی حکومت کی کارکردگی ایک بڑا سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ عوام سے شہد اور دودھ کی نہریں بہانے کے بڑے بڑے وعدے کیے گئے تھے مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، صوبے میں روزانہ دہشت گردی کے دلخراش واقعات ہو رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکار مسلسل جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے گزشتہ ڈھائی ماہ سے مسلسل لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے، اس لیے انہیں چاہیے کہ اپنے رہنما کی رہائی کے ساتھ ساتھ اپنے صوبے کے عوام کے مسائل پر بھی بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن ماضی میں جو حالات پیدا کیے گئے تھے، اب حکومت کسی کو بھی ویسے حالات دوبارہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست صرف بلند و بانگ نعروں اور سوشل میڈیا کی ویڈیوز تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔