تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

حوثی ملیشیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں اور بنیادی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی حدود میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بار بار کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں پر شدید تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی اور تجارتی ایئرپورٹس کو بلاوجہ نشانہ بنانا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے برادر ملک کے دفاع میں سعودی مسلح افواج اور عرب اتحادی فورسز کی اعلیٰ پیشہورانہ صلاحیتوں اور فوری کارروائی کو سراہا، جنہوں نے فضا ہی میں متعدد بیلسٹک میزائلوں اور بارود سے بھرے ڈرونز کو تباہ کر کے بڑے نقصان سے بچایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے اور اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں پاکستان، سعودی عرب کی سلامتی، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عوام اور وہاں کی قیادت کے ساتھ بلکل شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مملکت کو اپنے شہریوں اور اہم تنصیبات کا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔