وزیراعظم ہاؤس سے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیجی گئی اور صدر نے ایمرجنسی کے نفاذ کی دستاویز پر دستخط کردیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پیش کی گئی۔ کابینہ کو صوبے میں امن و امان اور دہشت گردی کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی، جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے ایڈوائس بھجوائی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری متعلقہ دستاویز لے کر ایوان صدر پہنچے، جہاں صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق دستاویز پر دستخط کردیے۔






