تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا

چیف سیکریٹری

وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامی امور میں ایک اہم اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہاب علی شاہ کو فوری طور پر وفاقی دارالحکومت میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی خدمات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یہ احکامات پاکستان کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جو کہ آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

وفاقی حکومت کے اس جاری کردہ نوٹیفکیشن کو قانونی کارروائی اور باقاعدہ اشاعت کے لیے گزٹ آف پاکستان کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔