تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز کی کارروائی میں 12 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک نائب صوبیدار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے والے خوارج کے ایک مسلح گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 12 خوارج مارے گئے۔

کارروائی کے دوران سرحد پار افغان طالبان کی پوسٹوں سے بھی پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، جس کا جوانوں نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

خوارج اور دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے اس شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے نائب صوبیدار نے دلیری اور بہادری کی لازوال مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے وہ ہر وقت تیار ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔