کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔
کراچی میں سی ٹی ڈی آپریشن اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فضل حق خان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ کالعدم بلوچستان ریپبلکن گارڈ (بی آر جی) سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش سے سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزم مبینہ طور پر کراچی کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی خطرناک منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم نے پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے غیر ملکی ہینڈلرز، ساتھیوں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی آپریشن کراچی میں ایکسپلوسیو سبسٹینسز ایکٹ اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیے اعلیٰ حکام کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔






