تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

لائبہ کیس کا مرکزی ملزم نعمان ساتھی خواتین سمیت اسلام آباد سے گرفتار

لائبہ کیس

اسلام آباد پولیس نے لائبہ کیس کے مرکزی ملزم نعمان کو اس کی دو ساتھی خواتین سمیت ایچ 13 کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے جو کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھے۔

اسلام آباد پولیس کے ایس ای او آئی نائن اشتیاق شاہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران لائبہ کیس کے مرکزی ملزم نعمان کو اسلام آباد کے علاقے ایچ 13 سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم یہاں ایک کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے آن لائن فراڈ اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم نعمان اس سے پہلے کوئٹہ اینٹی کرپشن میں ملازم تھا، جسے بعد ازاں معطل کر دیا گیا تھا، جبکہ وہ اسلام آباد کی پاک قطر کمپنی میں بھی ملازمت کر چکا ہے۔

پولیس نے اس کارروائی کے دوران ملزم کی دو ساتھی خواتین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مل کر ایک باقاعدہ گینگ بنا رکھا تھا اور ان میں سے ایک خاتون مقدمے میں نامزد ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔