تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

پاکستان کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت، سعودی عرب سے مکمل اظہار یکجہتی

ریاض

پاکستان نے ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے دہشتگرد حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پُر زور مذمت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی شہری ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا صریحاً دہشتگردی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حوثی ملیشیا کے اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات پر پاکستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عام شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ حوثی ملیشیا کے ان بلاامتیاز حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کریں۔

پاکستان نے ایک بار پھر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ اپنی غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اپنے دفاع، عوام کے تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے ہر حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا فوری طور پر اپنے تمام دہشتگرد حملے بند کرے۔