سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
عزم استحکام ویژن کے تحت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے ایک خطرناک خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک مصدقہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کی نقل و حرکت اور ان کی مشکوک موجودگی پر مسلسل کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اس طرح کے آپریشنز دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور ان کی نقل و حرکت کو مفلوج کرنے میں انتہائی موثر ثابت ہو رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔






