خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی حکومت سے جان چھوٹنے پر عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا میں حکومتی ناکامی کے بعد جب ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تو صوبے کے طول و عرض میں ایک عجیب جشن اور عید جیسا منظر دیکھنے میں آیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی 13 سالہ ناکام حکمرانی سے جان چھوٹنے پر لوگوں نے بھرپور خوشیاں منائی ہیں اور اسے صوبے کے لیے یومِ نجات قرار دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ ایک بہترین فیصلہ ہے کیونکہ صوبے میں ہر طرف دہشت گردی، بدامنی اور فساد پھیلا ہوا تھا۔
مقامی شہریوں کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کو نہ تو حکومتی ذمہ داریوں کا کوئی شعور تھا اور نہ ہی صوبہ چلانے اور عام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوئی سمجھ تھی۔
عوام کا یہ بھی ماننا ہے کہ وفاق نے بروقت قدم اٹھا کر صوبے کو مزید تباہی سے بچایا ہے اور اس نااہل حکومت سے ان کی جان چھڑائی ہے۔






