وزیراعلیٰ پنجاب کی ای بائیکس اسکیم میں شاندار عوامی پذیرائی دیکھی گئی، تاریخ میں پہلی بار 13 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروالی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی جانے والی نوجوانوں کی مقبول ترین سی ایم ای بائیکس اسکیم نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
حکومت پنجاب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی اسکیم کے لیے اتنی بڑی تعداد میں 13 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔
اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ اب کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے، جس کے تحت کل 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد باضابطہ درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سی ایم ای بائیکس اسکیم کا تمام پراسیس جلد از جلد اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔
اس اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے ایک لاکھ خوش نصیب نوجوانوں کو صرف 3 ہزار روپے ماہانہ کی انتہائی آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ حکومت پنجاب ان ایک لاکھ ای بائیکس کے لیے تمام سود (مارک اپ) خود ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر اسکیم میں کامیاب ہونے والی طالبات کو مفت ڈرائیونگ بھی سکھائی جائے گی۔






