تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کو لیڈ کرے گی تو نتائج اچھے آئیں گے، محسن نقوی

محسن نقوی

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف مسلسل قربانیاں دے رہی ہے، وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں اور نیت صاف ہو تو نتائج اچھے آئیں گے۔

پشاور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور اس نے مسلسل لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبائی حکومت اگلی صف میں رہ کر قیادت کرے گی، تو ہی دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ وفاقی حکومت پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں کو تمام درکار وسائل فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہ کہ ہم نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت سے بھی بارہا کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کا فعال حصہ بنے۔ خیبر پختونخوا کے لوگ امن پسند ہیں اور وہ ہر صورت دہشت گردی سے نجات چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری نیت بالکل صاف ہے اور جب نیت صاف ہو تو ان شاء اللہ نتائج بھی اچھے اور مثبت آئیں گے۔