تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پی ٹی آئی کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پی ٹی آئی کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا، شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم ہوں گی، امید ہے دوبارہ کنٹینرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کانفاذ اپوزیشن عدالت میں چیلنج کرسکتی ہے، اپوزیشن اپنی اے پی سی میں ہمیں بھی دعوت دے، دہشت گردی اور شہدا سے متعلق مکمل ڈیٹا اپوزیشن کے سامنے رکھیں گے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایمرجنسی کی توثیق پارلیمان کرے گی، ایمرجنسی کا نفاذ پی ٹی آئی کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوا، دہشت گردی کیخلاف تعاون مانگا ،وہ کھیل تماشے کی سیاست کرتے رہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث یہ اقدام کرنا پڑا، وفاق انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں رکاوٹوں کا سامنا کرتا رہا۔