آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ریناٹوروڈریگز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیل کے وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران ملاقات پاکستان اور برازیل کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
برازیلی ایڈمرل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک افواج کی خدمات کو سراہا۔






