ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ اس فیصلے کے تحت شہر میں جلسے، جلوس اور کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے نفاذ کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے میں شہریوں کو پابندیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پشاور میں پانچ سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد شہر میں عوامی اجتماعات، احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات پر عمل کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔






