تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں سرکس لگا ہوا تھا جسے صوبے کے عوام نے ختم کیا، گورنر خیبرپختونخوا

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں سرکس لگا ہوا تھا جسے صوبے کے عوام نے ختم کیا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے کے بعد ایڈوائزری کونسل بنی، کل ایڈوائزری کونسل ممبران کی پہلی میٹنگ ہوئی، گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں سرکس لگا ہوا تھا، خیبرپختونخوا کے عوام نے اس سرکس کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ  وفاق نے ہم پر اعتماد کیا، ہماری پہلی ترجیح دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے13 سال کی مصیبت کو مسترد کیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام جدید ہتھیار فراہم کریں گے، ہماری پالیسیاں اسلام آباد سے آئیں گی۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کا کنٹینر لاوارث کھڑا ہواہے، انتظار کر رہے تھے کہ گورنرہاؤس کا گھیراؤ کرنے کوئی آئے گا، 24 گھنٹے کام کریں گے،عوام کو امید دلائیں گے، ڈاکٹرز ہڑتال ختم کردیں آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے، صوبے کا مقدمہ سب وفاق کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

 گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کا کنٹینر لاوارث کھڑا ہے انتظار میں ہوں کوئی آکر لے جائے، پولیس کے جوانوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، شہدا کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں17 ہزار اسامیاں خالی ہیں، صدر اور وزیراعظم جلد تشریف لائیں گے، ہمارے مسائل حل کریں گے، ایک،دو روز میں تمام راستے کھول دیے جائیں گے، کوشش کریں گے،13 سال کی کارکردگی3مہینے میں دکھائیں، صوبے میں اب بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، کوئی توڑ پھوڑ کرے گا تو قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔