تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

مریم نواز کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات ادا کرنے کا حکم، صفائی کیلئے جامع مائیکرو پلان بھی طلب

ستھرا پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جامع مائیکرو پلان طلب کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تمام واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعلیٰ نے صوبے کی تمام تحصیلوں سے صفائی کا مائیکرو پلان اور ہیومن ریسورس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کی نادہندہ کمپنیوں سے ورکرز کے تمام واجبات کی فوری ریکوری کی جائے اور کہا کہ کسی بھی کنٹریکٹر کے واجبات کی سزا ورکرز کو نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فوری قانونی راستہ نکالنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے کام نہ کرنے والی تمام ناکارہ پرائیویٹ کمپنیوں کو فارغ کر کے ایک ہفتے میں سیلف آپریشن فعال کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھر میں بیٹ سسٹم نافذ کرنے کے لیے 7 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تحصیل میں 80 فیصد سے کم کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو وارننگ دی جائے گی جبکہ 50 فیصد سے کم کارکردگی والی کمپنیوں کو فوری طور پر فارغ کر دیا جائے گا۔

دیہی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر اٹھانے اور صفائی کے لیے متبادل ایام کا نظام طے کیا گیا ہے۔ صفائی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور انچارج کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اجلاس میں ضلع چکوال میں صفائی کے بہترین انتظامات پر مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔